Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

صوبے میں ریکارڈ 1 ہزار 17 کورونا کیسز سامنے آئے،مراد علی شاہ

شائع 20 مئ 2020 01:59pm
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ- فائل فوٹو

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں چوبیس گھنٹے کے دوران ریکارڈ ایک ہزار سترہ کیسز سامنے آئے ہیں،۔

ان کا کہنا تھا کہ  کورونا کے باعث مزید سترہ افراد زندگی کی بازی ہار گئی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تین سو سولہ ہوگئی، گذشتہ چوبیس گھنٹے میں چھہ ہزار ایک سو چونسٹھ ٹیسٹ کیے گئے، ایک ہزار سترہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو ریکارڈ ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ  سندھ میں اس وقت ایک سو ستائیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کورونا کے متاثرہ بتیس مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ سندھ میں ابتک  ایک لاکھ سینتیس ہزار پانچ سو چالیس ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے اٹھارہ ہزار  نو سو چونسٹھ کیسز سامنے آئے۔